ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گاندھی جی کے 150ویں جنم دن پر بھٹکل میں تصویری جھلک کے ساتھ نکالی گئی ریالی 

گاندھی جی کے 150ویں جنم دن پر بھٹکل میں تصویری جھلک کے ساتھ نکالی گئی ریالی 

Mon, 17 Dec 2018 12:58:45    S.O. News Service

بھٹکل 17؍دسمبر (ایس اونیوز) مہاتما گاندھی جی کے 150ویں جنم دن کی مناسبت سے بھٹکل میں تصویری جھلک کے ساتھ ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکولی بچوں نے  شریک ہوتے ہوئے  عوام میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی۔

بتایا گیا ہے کہ ریاستی حکومت نے پوری ریاست میں مہاتما گاندھی کے مشن سے متعلق ایک تصویر ی جھانکی کے ساتھ موبائل وین کے ذریعے عوام میں بیداری لانے کی مہم چلارکھی ہے۔

اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر یہ موبائل وین  اتوار کی شام کو بھٹکل پہنچی تو شمس الدین سرکل پربھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا، تعلقہ پنچایت سی ای او پربھاکر، جالی پٹن پنچایت چیف آفیسر وینو گوپال شاستری وغیرہ نے اس کا استقبال کیا اوراس کے بعد شہر کے بازار سے اس وین کو ریلی  کی شکل میں گزارا گیا جس میں انجمن ہائی اسکول کے طلبہ نے حصہ لیا ۔


Share: